15 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے بایو امپلانٹ اور اسکن امپلانٹ بناکر طب کے اس میدان میں امریکہ کی اجارہ داری ختم کردی ہے۔

آج صدر جناب احمدی نژاد نے قم کےمرکزی علاقے میں جلد اور آنکھوں کے لئے بایو امپلانٹ بنانے کے کارخانے کاافتتاح کیا۔ ایرانی ماہرین کی اس عظیم کامیابی سے بایو امپلانٹ صنعت پر امریکہ کی اجارہ داری ختم ہوجائے گي اور یہ مصنوعات سستے داموں ستیاب ہوجائيں گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے بایو امپلانٹ کارخانے کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ ملت ایران دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے وہ انسانوں کی خدمت کرنے پریقین رکھتی ہے اور اس کی کوششیں انسانی کمال تک پہنچنے کے لئےہیں۔ انہوں نے کہا ایسے علم و سائنس میں جو کمال تک لےجاتا ہےاور اس میں جو انسانوں پرتسلط کے لئے استعمال ہوتاہے بنیادی فرق ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ علم وسائنس اور اقتصاد و سیاست کو انسانیت کی فلاح وبہبود کےلئے ہونا چاہیے۔ یادرہے اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے آنکھ کے بایو امپلانٹ کمرشیل لیول پرتیارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یادرہے بایو امپلانٹ لگاتے وقت مریض کو بے ہوش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور نہ جسم پربخيئے ہی لگانے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ اس کے کوئي جانبی اثرات نہیں ہوتے، اور نہ آپریشن کی جگہ پرورم آتاہے۔ اس سے مریض جلد اچھا ہوجاتا ہے۔ بایو امپلانٹ جھلسی ہوئي جلد ، جلنے کے زخم ، ڈیابیٹیز کے زخم اور پلاسٹک سرجری ، سرجری کے بعد جلد کی مرمت، مسوڑھوں کی مرمت ، اسی طرح لیزر جراحی اور خواتیں کی برسٹ سرجری میں استعمال ہوتے ہیں۔

..............

/110